• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Punjab Young Doctors Strike Continued

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری ہے، آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں کام بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات اوراذیت کا سامنا ہے جبکہ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نئے ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے، محکمہ صحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں وائی ڈی اے کے صدر معروف وینس کا تبادلہ کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر مذاکرات کا سلسلہ بحال ہوگیا جو ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین