• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادرک ’گٹھیا‘ کے مرض سے نجات کیلئے مفید ہے،ماہرین

امریکی ماہرین صحت نےادرک کو’گٹھیا‘ (جوڑوں کے درد) سے نجات کے لئے مفید قرار دیاہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیاسمیت دیگر اداروں کی مشترکہ تحقیق میں 247 رضا کاروں کو شامل کیا گیا ،جو گٹھیا کے مرض کا شکار تھے۔

تحقیق کے مطابق مریضوں کے ایک گروپ کو4 ہفتوں تک ادرک کا خالص اورگاڑھا رس پلایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو ایسا مصنوعی لیکن بے ضرر مشروب پلایا گیا جو دیکھنے میں ادرک کے رس جیسا تھا۔

ایک ماہ بعد ادرک کا اصلی عرق پینے والے مریضوں میں سے 40 فیصد میں گھنٹوں کے جوڑوں پر سختی اور درد کی کیفیت نمایاں طور پر کم ہو گئی جو گٹھیا کا سب سے تکلیف دہ نتیجہ ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اینسیڈ قسم کی دوائیں جوڑوں کے درد میں فوری کمی ضرور لاتی ہیں، لیکن ان کا روزانہ استعمال دوسری کئی بیماریوں اور تکالیف کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اگرچہ ادرک کا عرق نسبتاً آہستگی سے فائدہ پہنچاتا ہے ،لیکن انسانی صحت پر مضر اثرات بھی نہیں ڈالتا۔

واضح رہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ادرک کے عرق سے بھرے کیپسول عام فروخت ہوتے ہیں تاہم بہتر نتائج کے لئے ادرک والی چائے کا استعمال بھی مفید ہے اور روزمرہ کھانوں کے ساتھ ادرک کا اضافہ بھی صحت کی ضمانت ہے۔

تازہ ترین