• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کررہے ہیں،طلال چوہدری

Nawaz Sharif Is Talking Of Grand Dialogue Talal Chaudhry

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں،جس کے دو نکات ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہرگرینڈ ڈائیلاگ کا آغاز ہوگیا ہے،جبکہ پارلیمنٹ کے اندربھی اس کا آغاز کریں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیےعدالتی فیصلہ قبول کیا،لوگوں کا فیصلہ ہے کہ توہین مینڈیٹ بہت بڑا جرم ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ حکومت اور عوامی طاقت تھی، مگر عدالتی فیصلہ قبول کیا،نوازشریف کی منزل دوبارہ حکومت حاصل کرنا نہیں۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف چاہتے ہیں توہین ووٹ نہ ہو،آئینی ترمیم بھی ہوسکتی ہے، اداروں کو آئین کے دائرے میں رکھنا ہے۔

تازہ ترین