| |
Home Page
اتوار 27 ذیقعدہ 1438ھ 20 اگست 2017ء
August 12, 2017 | 04:56 am
نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا

The Worlds Youth Day Will Be Celebrated Today

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن 12 اگست یعنی آج منایا جا ئے گا۔اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے اس دن کا مقصد عالمی سطح پر نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسنے سے بھی بچانا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً سوا 2 کروڑ افراد اقتصادی بحران کے باعث وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جن میں سے تقریباً21 لاکھ نوجوان ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اپنی منزل پر پہنچنے تک قوانین اور مقامی ثقافت سے ناواقفیت کی بنا پر ان نوجوانوں کو نسل پرستی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حقارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص خواتین کو جنسی استحصال اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تارکین وطن کی بھیجی ہوئی رقوم اور وطن واپسی کے بعد بیرون ملک سے حاصل ہونے والا تجربہ ان کے خاندان کے ساتھ ملک کے لیے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1998 میں پہلی بار عالمی یوم نوجوانان منانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اسے ہر سال دنیا بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔