• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سفر لاہور ریلی کا آج چوتھا روز

Nawaz Sharifs Journey On The Fourth Day Of Lahore Rally Today

نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور کا سفر زوروشور سے جاری ہے۔ سفر کا آج چوتھا روز ہے اور اب سے کچھ گھنٹے بعد ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہوجائے گی۔

نوا ز شریف کل رات سے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں قیام پذیر ہیںجبکہ وہ صبح 11 بجے گوجرانوالہ کے چندہ قلعہ بائی پاس سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کی نااہلی پرگوجرانوالہ کے پہلوان نے زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج کیاجبکہ نواز شریف کے ساتھ سیلفی کے لیے ایک متوالے نے انوکھی درخواست بھی کی ہے۔

کارکنوں اور حامیوں کے قافلے میں گھرے نواز شریف گزشتہ رات گوجرانوالہ پہنچے۔رات بھر قیام کے بعد آج صبح دوبارہ منزل کی جانب چوتھے روز کا سفر شروع کریں گے۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر ان کی مہمان نوازی وفاقی وزیرخرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی میں کی گئی۔ ڈنر میں سادہ کھانے کے ساتھ ساتھ پرتکلف اور خصوصی ڈشوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔کھانے میں دال گوشت،آلو گوشت،پائے، مٹن قورمہ ، دیسی مرغی کا سالن، باربی کیو اور ہاں گوجرانوالہ کے مشہور روایتی چڑے بھی دسترخواں سے زینت بنے ۔

اپنے لیڈر کی آمد کا سن کر رمضان نامی ایک کارکن رات گئے چنداں قلعہ پہنچا اور سر لگا کراپنے قائد سےملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس دوران کارکنوں نے اپنے لیڈر کا پرجوش استقبال کیاجبکہ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں کا جوش بڑھاتی اور نعرے لگواتی رہیں۔ریلی کے دوران نواز شریف کی ناہلی کے خلاف احتجاج کرنےایک ن لیگی زنجیریں پہن کر پہنچ گیا۔

جہلم سے گوجرانوالہ کے دوران کا سفر بھی دیدنی تھا۔بھنگڑے، نعرے جوش و ولولہ کے ساتھ قافلہ تمام رنگوں سے لبریز تھا۔اپنے قائد کی سلامتی کے لیے کئی کارکنان نے راستے میں بکروں اور اونٹوں کی قربانی بھی دی ۔

گجرات میں میاں نواز شریف نے نماز جمعہ ادا کی جس کےبعد قافلہ دوبارہ منزل کی جانب گامزن ہوگیا۔

 

تازہ ترین