مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی استاد ڈاکٹر نجلاءسعد الردادی نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کرلیا۔
انہوں نے کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے باقاعدہ ایجاد نامہ بھی حاصل کرلیا۔
ڈاکٹر نجلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھجوروں کے ذریعے کینسر کا جو علاج دریافت کیا ہے وہ فطری علاج ہے۔ اس کے منفی اثرات نہیں۔ اسے ماحول دوست علاج کہا جاسکتا ہے۔ سستا ہے ، محفوظ ہے ۔
ڈاکٹر نجلا 2016ءمیں اپنی ایک اور ایجاد پر بھی کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی سے ایجادنامہ حاصل کرچکی ہیں۔
ان کے مضامین سائنسی مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔