• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،آرٹس کونسل میں آزادی فیسٹیول آج شروع ہوگا

Karachi Independence Festival In The Arts Council Will Start Today

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سہ روزہ آزادی فیسٹیول کا آغاز 12 اگست کی رات 8 بجے آزادی مشاعرہ سے ہوگا ۔

اتوار13 اگست کو وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ پرچم کشائی تقریب میں مہمان خصوصی ہوںگے جبکہ معروف گلوکار شفقت امانت علی کا کنسرٹ بھی ہوگا جس میں وہ آرٹس کونسل کی جانب سے پہلی مرتبہ تیار کیا گیا ملی نغمہ بھی پیش کریں گے۔

اس موقع پر شاندار آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔14 اگست کو ملی نغموں کامقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آزادی فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔فیسٹیول کا آغاز 12اگست سے ہو گا جو14اگست کی رات تک جا ری رہے گا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ،کابینہ ارکان ، سرکاری اہل کاروں سمیت معززین شہری اورممبران آرٹس کونسل شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 12 اگست کی شب 8 بجے آزادی مشاعرہ ہوگا جس میں ملک کے معروف شاعر رساءچغتائی، افتخار عارف، پیرزادہ قاسم، امجد اسلام امجد، امداد حسینی ، عطااللہ عطا،سرور جاوید، انعام الحق جاوید اور دیگراپنا کلام پیش کریں گے۔

اس موقع پر آ رٹس کونسل کے ممبران اور صحافیوں کے لیے سالانہ عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں آرٹس کونسل کے ممبران کواپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین