• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Next Prime Minister Will Also Be Mian Nawaz Sharif Malik Yunus

میاں نواز شریف کےلاہور واپسی کے سفر کے دوران استقبال کے لئے نکلنے والے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ اگلے وزیر اعظم بھی میاں صاحب ہی ہوں گے۔

یہ بات ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے ضلع گجرانوالہ کے وائس چیئرمین اعجاز پرویا اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیرغلام عباس کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما روف گھمن بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں ن لیگی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

ملک یونس نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ تیسری دفعہ زیادتی ہوئی ہے، انھیں اس الزام پر ہٹایا گیا جو ثابت ہی نہیں ہوسکتا تھا ۔

اس موقع پر گجرانوالہ کے وائس چیئرمین اعجاز پرویا نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ میاں نواز شریف حق پر تھے اور ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ان کے ساتھ ریلی میں شریک ہیں ۔

اس موقع پرپنجاب کے سابق صوبائی وزیر غلام عباس نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیاست سے ہٹ کر بھی پاکستان کے مفادات کے لیے کام کرے بطور اوورسیز پاکستانی آپ لوگوں کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے جس کے لیے پاکستان کے عوام آپ کے شکر گزار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما روف گھمن نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود لیگی کارکنان میاں نواز شریف کا اثاثہ ہیں اور ہر مشکل میں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

 

تازہ ترین