• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریل فنی خرابی کےباعث کھڑی تھی کہ دوسری ریل روانی میں ٹکرا گئی جس کے باعث خوف ناک حادثہ رونما ہوا۔

نائب وزیرصحت شریف وادی کاکہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسکندریہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 

تازہ ترین