• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو، پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈسیکریٹری کے اعزاز میں اعشائیہ

Tokyo The Pakistani Embassy Secondary Secretary Honor Dinner

سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو کے سیکنڈ سیکرٹری عدنان جاوید کے اعزاز میں کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے سربراہ شاہد مجید اورسینئر پاکستانی سید یاسر گیلانی کی طرف سے ٹوکیو میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

عشایئے میں پاکستانی جاپانی کشمیری کمیونٹی اوردینی شخصیات نے شرکت کی ۔

عدنان جاوید کی جاپان میں تعیناتی کے دوران ان کی سفارتی خدمات سمیت کمیونٹی امور کے معاملات اوران کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

تقریب میں حاضرین نے فرد۱ً فرداً اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔شرکاء میں  شاہد مجید،گل قیصر سیکنڈ سیکرٹری، پاکستان کی قومی ائیرلائن کے سینئر آفیسر وحید قادری، کنٹری منیجرعبدالجواد خان، پاک جاپان جاسمین ایسوسی ایشن این پی او کی کیوکا اوکا سمیت پاکستان کمیونٹی کی دیگر نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

 

 

تازہ ترین