• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں جاری پاک جاپان دوستی فیسٹیول کا تیسرا روز جاری ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی و جاپانی شہری شریک ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو کے مرکز میں واقع وینو پارک میں جاری پاک جاپان دوستی فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں جاپانی و پاکستانی شہری شریک ہورہے ہیں۔

فیسٹیول میں پاکستانی اور جاپانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کیے جارہے ہیں، پارک کے وسط میں بہت بڑا اسٹیج تعمیر کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف گلوکار جوجی گروپ پاکستانی موسیقی جس میں قوالی اور ملی نغمے شامل ہیں۔

عوام کو پاکستانی موسیقی سے متعارف کرارہے ہیں جبکہ فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں کے اسٹالز پر بھی جاپانی شہریوں کا رش موجودتھا۔

کئی پاکستانی ادارے پاکستان کو متعارف کرانے میں پیش پیش ہیں جس میں پاک جاپان بزنس کونس کی جانب سے پاکستان اور جاپان کے ہیروز پر مبنی ٹی شرٹس بروشرز جاپانی شہریوں کو مفت میں فراہم کررہے ہیں جس سے جاپان میں پاکستان کومتعارف کرانے میں مدد حاصل ہورہی ہے۔

تازہ ترین