• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام لپیٹنے والی بات شیخ رشید کی اختراع ہے، حنیف عباسی

Sheikh Rashid Is The Winner Of The System Hanif Abbasi

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں قائد نوازشریف کاوالہانہ استقبال کیاگیا،نظام لپیٹنے والی بات شیخ رشید کے اپنے ذہن کی اختراع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج بھی شیخ رشید کسی کے آلہ کار ہیں، وہاں سے ہدایت لے کر شگوفے چھوڑتے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اٹھو اور گھروں کو جلا دو، پارلیمنٹ کو آگ لگادو، یہ شیخ رشید کی تقریریں ہیں،ان کی کئی دفعہ ضمانتیں ضبط کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید سازشوں کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا ہے کہ 2013ء سے 2017ء تک شریف برادران کی خدمات سے شیخ رشید بوکھلا گئے ہیں، ہو سکتا ہے شیخ رشید آئندہ کسی حلقے سے بھی الیکشن نہ لڑیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا نظام آجائے کہ یہ وزیر بن جائیں،نوازشریف نے پنڈی کے استقبال پر کہا کہ اس سے بڑا استقبال کہیں نہیں دیکھا۔

تازہ ترین