• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینڈی ٹیسٹ :دھون کی سنچری، بھارت 6 وکٹ پر 329 رنز

Kandy Test Sri Lanka Fight Back After Dhawan Rahul Stand

شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر جاندار آغاز کیا۔

وریدھ من ساہا 13 اور ہرڈک پانڈیا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھارتی سورماؤں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شیکھر دھون اور لوکیش راہول نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور ٹیم کو 188 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔

دھون نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی، دھون 119 اور راہول 85 رنز بنا کر نمایاں رہے، پشپاکمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کا مجموعی اسکور جب188رنز پر پہنچاتولوکیش راہول 85 رنز بنانے کے بعد پشپاکمارا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، 219 کے اسکور پر دھون 119 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد پشپا کمارا کی ہی گیند کا نشانہ بنے۔

، چیتشور پوجارا کا بلا کینڈی ٹیسٹ میں نہ چل سکا اور وہ صرف 8 رنز بنا کر سنداکن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، میتھیوز نے ان کا کیچ لیا، 264 کے اسکور پر بھارت کو چوتھا نقصان برداشت کرنا پڑا جب اجنکیا راہانے 17 رنز بنا کر پشپا کمارا کی گیند پر بولڈ ہوگے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں بڑا جادو چلانے میں ناکام رہے اور 42 رنز بنا کر سنداکن کی گیند کا شکار بنے، 322 کے اسکور پر بھارت کی چھٹی وکٹ گری جب ایشون 31 رنز بنا کر فرننڈو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 329 رنز بنا لئے تھے، ساہا 13 اور پانڈیا ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، پشپاکمارا نے 3، سنداکن نے 2 اور فرننڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین