• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان

Primie Minister Shahid Khaqan Abbasi Announces Karachi Package

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے،کراچی کے 25 ارب کے ترقیاتی پیکیج پرگورنرسندھ کی زیرنگرانی جلد کام شروع ہوگا،حیدرآباد میں اعلان کردہ 5 ارب روپے کی اسکیموں کوجلد مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیاجائے گا، کراچی میں امن کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی،یہاں رینجرز اپنا کام جاری رکھی گی۔شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی مشکلات کو حل کیاجائے گا، فاروق ستار نے نہ کوئی مطالبہ کیا تھا اور نہ کوئی شرائط دی تھیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیں کسی شرط کےبغیر سپورٹ کیا تھا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےایم کیوایم کی مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے گھر جارہے ہیں،کسی ادارے کے خلاف نہیں گئے،وہ پارٹی کے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی سےپاس ہونے والے احتساب بل کا جائزہ لینا پڑے گا،گورنر سندھ کوئی سیاسی کردار ادا نہیں کررہے۔

تازہ ترین