| |
Home Page
ہفتہ 26 ذیقعدہ 1438ھ 19 اگست 2017ء
August 12, 2017 | 10:00 pm
امریکی شہربوسٹن میں3روزہ سالانہ کامک کنونشن

Annual Boston Comic Con 2017 Kicks Off

تین روزہ بوسٹن کامک کنونشن 2017میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے ہیں۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر ہیں جن کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے جارہے ہیں۔

کامک کنونشن کا رخ کرنے والے سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔11اگست سے شروع ہونے والا یہ کامک کون میلا13اگست تک جاری رہیگا ۔