| |
Home Page
اتوار 27 ذیقعدہ 1438ھ 20 اگست 2017ء
August 12, 2017 | 10:15 pm
فلم ’’جسٹس لیگ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

New Tv Spot Of Action Movie Justice League

مشہور کامک کردار بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم جسٹس لیگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔