| |
Home Page
منگل 29 ذیقعدہ 1438ھ 22 اگست 2017ء
August 12, 2017 | 10:21 pm
عوام میرے پیغام کا انتظار کریں، انقلاب کیلئے تیار رہیں، نواز شریف

People Wait For My Message Be Ready For Revolution Nawaz Sharif

People Wait For My Message Be Ready For Revolution Nawaz Sharif

سابق وزیر اعیم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام میرے پیغام کا انتظار کریں اور انقلاب کے لیے تیار رہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی اور انقلاب لانا ہے۔

نواز شریف کا قافلہ لاہور کے قریب شاہدرہ پہنچ گیا، جہاں نوازشریف کی آمد پرآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے،

نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ووٹ کی توہین منظور نہیں،ملک چند لوگوں کی جاگیر نہیں 20کروڑ عوام کا ہے، اس انقلاب کے لیے نواز شریف کا ساتھ دو گے؟ یہاں کے عوام کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، عوام حق اور سچائی کا ساتھ دیں گے، عوام کے ووٹ کا احترام ہوگا ، یہ احترام میں کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے بھائیو اور بہنو کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں، نواز شریف دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے، یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت پیاراورمحبت دی ہے،یہ لوگ واقعی گریٹ ہیں ،ہم لاہور کی طرف بڑھ رہے ہیں لاہور یہاں سے چار کلومیٹر دورہے، شاہد رہ کے جوانو نواز شریف کے ساتھ لاہور چلو،میں آگےآگے چلتا ہوں، آپ میرے پیچھے پیچھے آؤ۔

نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو آپ نے قبول کیا ہے؟مجھے بتاؤ، شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ سنایاہے؟کیا نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آپ نے قبول کیاہے؟ اسلام آباد سے شاہدرہ تک کے راستے میں کسی نے بھی فیصلہ قبول نہیں کیا، کیا آپ فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں؟ نہ میں چین سے بیٹھوں گا نہ آپ چین سے بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے،ہم اپنے ملک کو تبدیل کریں گے، میرے ساتھ ملک کوتبدیل کروگے؟مجھے کیوں نکالا؟ پاناما کا کیس شروع ہواتھا، مجھے اقامے پر نکال دیا، کہتے ہیں نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، اس پر نااہل کردیاگیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم سب مل کر تبدیل کریں گے، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے، داتا دربار جاکر میں تفصیل سے بات کروں گا، عوام پاکستان کو تبدیل کرنے میں میرا ساتھ دیں، وعدہ کرو، نواز شریف کا ساتھ دوگے؟ شاہدرہ نے ہمیشہ نوازشریف کا ساتھ دیا ہے،شاہدرہ والو پکا وعدہ کرو، ساتھ دو گے؟ اب تو آئی لو یو اور بڑھتا جارہاہے۔