• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chris Gill Declared Himself To T20 Inventor

کرس گیل نے خود کو ٹی ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔

انہوں نے یہ دعویٰ ایک انٹرویو میں اس وقت کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں، توانھوں نے اپنے آپ کو ٹی ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔

انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کوٹی ٹوئنٹی کا موجد قرار دیا بلکہ زمین اور آسمان کے قلابے ملاتے ہو ئے کہا کہ وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آرہا ہے، اس کا نام کرس گیل ہے، وہ بہت ہی ظالم بیٹسمین ہے۔ مجھے بولرز سے ہمدردی محسوس ہورہی ہے، کرس گیل تم لاجواب ہو، یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔

واضح رہے کہ کرس گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔ وہ اس وقت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تازہ ترین