• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ: طوفانی بارش سے نظام زندگی متاثر، 500 پروازیں منسوخ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفان وبادو باراں سے نظام زندگی متاثر ہونے سے سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی دارالحکومت میں آج طوفانی بارشوں کے باعث شہر کی سڑکیں پانی سے بھرگئیں، مصروف ترین ائر پورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بیجنگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اب تک 500 پروازیں منسوخ اور 182 فلائٹس تاخیر کا شکار ہوگئیں، حکام نے مسافروں کو ائرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے تازہ ترین صورتحال پتا کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

چینی حکام نے خطرے کااورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے طوفان کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کااعلان کیا تھا۔

تازہ ترین