• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک اور 2 لاپتا ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں نے صوبہ خراسان، رزاوی، گولستان اور الام کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں سے دریائوں کے بند ٹوٹ گئے اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے، متاثرہ علاقوں سے 400 سے زائد لوگوں کو عارضی شیلٹرز میں منتقل کر دیا گیا۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 12 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2 لاپتا ہیں، ماہرین نے اگلے جمعے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین