• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب آپ کی چال بازی نہیں چلے گی، بلاول

Nobody Came To Your Tricks Bilawal

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے میاں صاحب سپریم کورٹ نے بھی آپ کونااہل قراردے دیا ہے، آپ کی چالبازی نہیں چلے گی۔

چنیوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ وزرائے اعظم کواپنی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی ہے، میاں صاحب یہ بھی توبتاؤ آپ نے کتنے وزرائے اعظم کونکالنے کی سازش کی ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ 2013ء میں دھاندلی کرکے منصوبے کے تحت ہمیں ہرایا گیا،آج چنیوٹ میں بھٹوکے جیالوں،شہیدبےنظیرکے بھائیوں کے درمیان کھڑا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 86 ہمیشہ واضح اکثریت سےجیتا ہے،ہماری ہرحکومت نے عوام کی خدمت کی ہے،آپ کی خدمت کی ہے، جیالو،ن لیگ کوشکست دینے کے لیے تیارہوجاؤ۔

بلاول نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے چنیوٹ کو سیلاب سے بچانےکیلئے بند بندھوایا،چینیوٹ میں ہی ہزاروں بےگھر افراد کو گھر دیے گئے ، نواجوانوں کیلئے اسٹیڈیم بنوائے ، چینوٹ میں سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بینظیر بھٹو کے دور میں شروع ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینوٹ کو ضلع بنانےکیلئے پیپلزپارٹی نے کوشش کی تھی، یہ مزدور دشمن حکومت ہے، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف انہیں اپنی تجوریاں بھرنےکی فکرہے۔

تازہ ترین