• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینیزویلا کے خلاف عسکری کارروائی کا ارادہ ہے، ٹرمپ

Trump Intrested In Military Action Against Venezuela

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینیزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں عسکری کارروائی کا اردہ رکھتے ہیں۔

وینیزویلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس بیان کو ’پاگل پن‘ قرار دیا ہے۔ وینیزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں امریکا نے کاراکس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔

واشنگٹن حکام کے مطابق مادورو ایک ’آمر‘ ہیں، جو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینیزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول عسکری مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

تازہ ترین