• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹرین ڈرائیور ٹپکتی چھت تلے ٹرین چلانے لگے

بھارتی ریلوے شدید بد حالی کا شکارہے جس کے سبب انتظامیہ نے بارش کے دوران ٹرین کے ڈرائیور کو ٹپکتی چھت کے نیچے چھتری تھما کر بٹھا دیا۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوری ریاست ہونے کے دعوے دار اور ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کا خواب دیکھنے والے بھارت میں ریلوے کی صورتحال اتنی سنگین ہے ۔

حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست جھار کنڈ میں بارش کے دوران ٹرین ڈرائیور کو اس وقت ٹرین چھلاتے ہوئے ہاتھوں میں چھتری تھامنی پڑی جب بارش میں ٹرین کی چھت نے ٹپکنا شروع کر دیا۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہیں لوگوں نےٹرین میں سوار افراد کے غیر محفوظ ہونے پر بحث کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے ڈرائیور کا پبلیسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین