• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : بلند و بالا قدیم چمنی زمین بوس کردی گئی

امریکی ریاست یوٹا کے شہرسالٹ لیک سٹی میں ماہرانجینئرز نے کئی فٹ بلند چمنی کوزمین بوس کردیا۔

ری نامی علاقے میں واقع یہ چمنی کئی دہائیوں قبل تعمیر کی گئی تھی جس کے نہایت بوسیدہ ہو جانے کے باعث گرجانے کا خطرہ تھا اسی لئے ماہر انجینئرز کی ٹیم نے اسے گِرانے کاا رادہ کیا ۔

ڈِگر مشین کے ذریعے انجینئرز نے پہلے چمنی کی بنیا کمزور کی اور پھر اسے دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس کر دیا گیا۔

اس چمنی کو گِرانے سے قبل عوام کو مطلع کر دیا گیا تھا تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوجسکے بعد اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسے گِرادیا گیا۔

تازہ ترین