• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kulsoom Nawaz Again In Politics After 17 Years

معزول وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز 17سال بعد سیاست میں دوبارہ سرگرم اور متحرک ہونے پر مجبور کر دی گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر خالی نشست این اے۔ 120 پرسخت مقابلہ متوقع ہےجہاں کلثوم نواز کے شوہر نواز شریف نے 1985 سے جب بھی انتخاب لڑا وہ جیتے ہی ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف اپنی جلا وطنی کے باعث وہ 2002 اور 2008 کے انتخابات نہیں لڑ سکے۔ اکتوبر 1999 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد کلثوم نواز اپنے شوہر اورخاندان کے دیگر ارکان کو بچانے کیلئے پہلی بار سیاست میں آئیں۔

کلثوم نواز اس وقت وہ میدان میں موجود تنہا اپوزیشن لیڈر تھیں وہ ان کی تنہا پرواز تھی۔ 10دسمبر 2000 کو جب نواز شریف اور کلثوم سمیت پورا شریف خاندان سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا تو وہ مکمل طور پر پس منظر میں چلی گئیں۔

تازہ ترین