سابق سری لنکن اسٹار کرکٹر مرلی دھرن نے رانا ٹنگا کے ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ سے متعلق الزامات کے دعوی کو مسترد کردیا۔
مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ فائنل میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پڑنے والی اوس کھلاڑیوں کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رانا ٹنگا کا یہ دعوی درست نہیں کہ ہمیں بھارت کے خلاف فائنل ہارنے کی ہدایات ملی تھیں۔