| |
Home Page
اتوار 27 ذیقعدہ 1438ھ 20 اگست 2017ء
August 13, 2017 | 07:06 am
عامر نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا

Amir Got Tired Of Felicit Threats And Left Them

Amir Got Tired Of Felicit Threats And Left Them

باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال کی کہانی میں نیا موڑ آگیا،برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا ہے۔

اخبار ذرائع کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف موادجمع کیا ہوا تھا اور وہ ان کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔

ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن اینتھونی جوشوا سے عامر خان کی معافی کے بعد،یہ سوال ہر ذہن میں کلبلا رہا تھا،کہ الزامات غلط تھے،تو عامر نے فریال سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔

اب برطانوی اخبار کے دھماکے دار دعویٰ نے فریال مخدوم کو ولن کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا ہے،کہ فریال عامر خان کو دھمکیاں دیتی تھیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف مواد جمع کر رکھا تھااورپول کھولنے کی دھمکی دے کر باکسر کو اپنا اسیر بنایا ہوا تھا۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ عامر خان فریال کو دو سال سے چھوڑنے کا سوچ رہے تھے تاہم فریال کہتی تھیں طلاق عامر کی ساکھ تباہ کردے گیاور وہ رقم، اسپانسرز اور مداحوں کو کھو دیں گے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ فریال عامر کو اس کے دوستوں کے سامنے بھی دھمکیاں دیتی تھیں اور کہتی کہ عامر انہیں طلاق نہیں دے سکتے بلکہ چھوڑابھی تو وہ عامر کو چھوڑیں گی۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عامر نے ذہنی سکون کے لیے فریال سے علیحدگی اختیار کی ہے۔