• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:پکنک پر جانے والی وین میں آتشزدگی، 6 جاں بحق

Karachi 6 People Died In Picnic Van Ablaze

کراچی کے علاقے گارڈن میں پکنک پر جانے والی وین میں آگ لگنے سے بچی اور خاتون سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب پکنک پر جانے والے افراد کی ہائی ایس وین میں اچانک آگ  لگ گئی جس کے فوراً بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6 افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار وین میں چھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمیوں کو وین سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

 حادثے کے شکار وین کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے ۔وہاں پر موجود سبزی فروش عینی شاہد نے بتایا کہ منڈی سے واپس آیا تو وین میں موجود لوگ مدد کے لیے بلارہے تھے اور قریب کی مسجد سے پانی کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو گاڑی سے نکالنا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار وین کا ڈرائیور فرار ہے جس کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ وین میں آگ سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی۔ وین میں موجود دونوں سلینڈر صیحح حالت میں ہیں۔ ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

تصاویر: ویب ڈیسک

تازہ ترین