• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں منشیات فروش، ڈکیت، سمیت 36 ملزمان گرفتار

Karachi Police Arrest Drugsdacoits Including 36 Suspects

کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 2 زخمی ملزمان سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں منشیات فروش، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل اور جعل ساز شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق مبینہ ٹائون میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان میں منشیات فروش،جعلی دستاویزات بنانے والے افراد شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،جعلی دستاویزات چھینے گئے موبائل فون اور نقد رقم ملی ہے۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ایرانی ڈیزل اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی گئی،12 ویلر ٹرالر کی تلاشی کے دوران 70 ہزار ایرانی غیر قانونی ڈیزل کو قبضے میں لے لیا گیا،ٹرالر کا ڈرائیور اور کلینر گرفتار جبکہ مالک اسماعیل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اورنگی میں پولیس نے دو منشیات فروش غلام نبی ،فیروز اور اشفاق کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

گلشن اقبال بلاک 6 میں 2 ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو کراچی، بلال کالونی میں کارروائی کے دوراب دو اسٹریٹ کرمنلز ارشد اور عامر کو اسلحے،چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ماڑی پور ٹرک اڈہ، ماڑی پور اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا جبکہ صدر میں آپریشن کے دوران 5افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

ادھر سپر ہائی وے پہ حساس اداروں نے حاجی ذکریا گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 2 ریپیٹر گن اور ایک پسٹل بھی برآمد کی ۔

 

تازہ ترین