| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
August 13, 2017 | 11:08 am

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

Young Doctors Continue Strike In Punjab

Young Doctors Continue Strike In Punjab

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 13ویں روز بھی جاری ہے،سرکاری اسپتالوں میں ان ڈور اورآؤٹ ڈور سہولیات سے محروم مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کا سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ کے مستعفی ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آؤٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی میں بھی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے۔

گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جزوی ہڑتال جاری ہے، ڈاکٹرز نے سیکرٹری ہیلتھ کے مستعفی ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔