• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوجرسی،پاکستانی جوڑے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

New Jersey Pakistani Couple Were Identified

امریکی ریاست نیو جرسی کے بیش قیمت گھرسے ملنے والے پاکستانی جوڑے کی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے، پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون نے پہلے اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خودکشی کرلی۔

حکام کے مطابق نیو جرسی کے گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت52 سالہ ارشد زارک اور ان کی اہلیہ42 سالہ اسما حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مرد کے سر میں دو گولیوں کے زخم جبکہ خاتون کے سر میں ایک گولی کا نشان ہے،پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے شوہر کو گولی ماری پھر خودکشی کرلی۔

پولیس کو جمعرات کے کال موصول ہوئی تھی ،جائے حادثہ پر پہنچنے پر ارشد اور اسما کی لاشیں ملی تھیں ، جبکہ خاتون کے ہاتھ میں گن موجود تھی ،پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین