| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
August 13, 2017 | 02:45 pm
جشن آزادی پر پاک فضائیہ کا ملی نغمہ

Paf Releases New National Song On 70th Independence Day

پاک فضائیہ نے 70ویں یوم آزادی پرنئےملی نغمے کی ویڈیوجاری کردی ۔

پاکستان ایئرافورس (پی اے ایف)کے مطابق پاک فضائیہ نےقوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ’’سرخرو‘‘ کے عنوان سے نئے ملی نغمے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے 14 اگست کو فاطمہ جناح پارک F-9 اسلام آباد اور سی ویو کراچی کے مقام پر ایئرشو بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اس میگا شو میں پاک فضائیہ کے علاوہ ترک فضائیہ کی مشہور زمانہ ائیرو بیٹکس ٹیم سولو ترک اور سعودی فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ائیرو بیٹکس ٹیم سعودی ہاکس کی شمولیت نے اس شو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

ان دو برادر اسلامی ممالک کی ٹیموں کے علاوہ اس شو میں فخر پاکستان JF-17 تھنڈر بھی کرتب دکھائے گا۔

اس شو کی ایک خاص بات تینوں افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیموں کے فری فال جمپس کا دلفریب مگر پر خطر مظاہرہ بھی ہے۔