• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chinas Deputy Prime Minister Arrived At Islamabad

چین کےنائب وزیر اعظم وانگ یانگ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچ گئے،نائب وزیر اعظم وانگ یانگ چینی صدرکی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں۔

چینی وفدپاکستان کے70سالہ جشن آزادی کی تقاریب میں خصوصی شرکت کرے گا۔

وان یانگ صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ خواجہ آصف سےبھی ملاقات کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے،وہ پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

تازہ ترین