کرکٹرشعیب ملک نے کیربین پریمیئرلیگ میں بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 7ہزار رن مکمل کر لیے۔
اس طرح شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کرکٹر ہیں۔
کیربین پریمیئرلیگ میں بارباڈوس کے لیے کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے 51رنز کی اننگز کھیلی ،7ہزار رنز بنانے والے شعیب ملک دنیا کےساتویں کھلاڑی ہیں۔