• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

Preparations For Celebrating Independence Day

وطن عزیز پاکستان کا 70واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، اسلام آباد کی اہم عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

سبز، سنہری سرخ روشنیوں اور برقی قمقموں سے سجی وفاقی دارالحکومت کی سرکاری و نیم سرکاری عماراتیں، جگ مگ جگ مگ کرتی روشنیاں آزادی کے 70 ویں جشن کی شان بڑھا رہی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس ، ایف بی آر، ایوان صدر سمیت ریڈ زون میں روشنیوں سے مزین روشن اور سجی سجائی عمارات سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔

بلیو ایریا اسلام آباد کی نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو بھی جشن آزادی کے شایان شان روشن کر دیا گیا ہے۔

روشنیوں کی جگمگاہٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نظاروں کو مزید دلفریب بنا دیا ہے۔

تازہ ترین