• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6لاکھ شامی مہاجر گھروں کو لوٹ چکے ہیں،عالمی ادارہ

عالمی ادارہ برائے مہاجرت کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے تناظر میں گھر بار چھوڑنے والے شامی شہری اب ہزاروں کی تعداد میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

عالمی ادارے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکی، لبنان، اردن، اور عراق میں پناہ لینے پر مجبور مہاجرین میں سے 6 لاکھ 3 ہزار افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ان افراد کے گھر لوٹنے کی وجہ ایک طرف تو اجنبی دیسوں میں انضمام کے مسائل ہیں اور ساتھ ہی شام میں سلامتی کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوئی ہے۔

تازہ ترین