• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ

Us Vice President Mike Pence To Begin Latin American Tour

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اتوار کو چار لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ اْن کے اِس دورے کی پہلی منزل کولمبیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کولمبیا میں وہ وینزویلا کی سیاسی صورت حال اور شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے معاملات پر صدر خوان مانویل سانتوس کے ساتھ صلاح مشورہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پینس کولمبیا کے بعد ارجنٹائن، چلی اور پاناما بھی جائیں گے۔ ان ملکوں کے دوروں کے موقع پر وہ کئی مقامات پر اہم بین الاقوامی موضوعات پر تقاریر بھی کریں گے۔

امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گیارہ اگست کو وینزویلا میں امریکی فوجی ایکشن کا اشارہ دیا ہے۔

تازہ ترین