• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر خان کی نئی فلم میں شاہ رخ ،امیتابھ بچن سمیت بڑی کاسٹ شامل

Kabir Khan Film Shah Rukh And Amitabh Bachan Cast

بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان فلم انڈسٹری کی بہت بڑی کاسٹ کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

اپنی نئی فلم میں کبیرخان فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن،رجنی کانت اور شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بجرنگی بھائی جان سمیت کئی مشہور فلم کی ہدایت کاری دینے والے کبیر خان اپنی نئی فلم میں بالی ووڈ کے بڑے ناموں کے ساتھ اپنی نئی فلم کریں گے۔

ان کی فلم ’ شدت‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل دیپکا پڈوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ امیتابھ بچن بھی فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بھی انڈسٹری کے بڑے نام شامل ہیں ،جن میں فلم باہو بلی کے ہیرو پربھاس کے نام قابل ذکر ہیں، رجنی کانت سے اس حوالے سے بات کی جانا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں رومنٹک تھرل فلم ’شدت‘ کو بڑے بجٹ کی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین