• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی کُردستان کی خود مختاری،ریفرنڈم 25 ستمبر کو ہوگا

Iraqs Kurdistan Independence Referendum Will Be Held On 25th Of September

عراق کے کُردوں کی جانب سے خود مختاری سے متعلق ریفرنڈم اپنی مقررہ تاریخ پر 25 ستمبر کو ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکسٹلرسن نے جمعہ کو عراق میں کُردستان کے صدر مسعود بارزانی سے مطالبہ کیا تھا کہ ریجن کی عراق سے علیحدگی کے حوالے سے ریفرنڈم کو ملتوی کر دیا جائے۔

مسعود بارزانی کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹلرسن نے بارزانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے نزدیک ریفرنڈم کو ملتوی کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔

ٹلرسن نے بات چیت میں کردستان کی جانب سے ایک وفد دارالحکومت بغداد بھیجنے کا خیر مقدم کیا جس کا مقصد بات چیت کے ذریعے معلّْق سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم میں کردستان کے تین صوبوں اربیل ، سلیمانیہ اور دہوک کے علاوہ دیگر متنازع علاقوں کی آبادی کی رائے معلوم کی جائے گی کہ آیا وہ عراق سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں یا نہیں؟

تازہ ترین