قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں خوشیاں منانے والےکرپٹ لوگوں کا نمبربھی جلد آنے والا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کوتباہ کردیا۔
بدین اور مٹھی میں قومی عوامی تحریک کے تحت ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف نے کہا کہ جی ٹی روڈ ریلی سے لگا کہ موجودہ حکومت نواز لیگ کی نہیں، نواز لیگ فیصلہ قبول کرکے وفاقی حکومت چلنے دے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرداری کا دامن صاف ہے تواحتساب سخت ہوتے ہی باہرکیوں چلے جاتے ہیں،نوازشریف پر نیب مقدمے چلنے پر بلاول خوش ہیں توسندھ میں نیب کیوں ختم کی۔
ایاز لطیف پلیجو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو اداروں کے ٹکراؤ سے بچایا جائے۔