رواں سال دسمبر کے آخری عشرہ میں ملک میں بجلی کی پیداوار 20ہزار 988 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جو اس وقت طلب سے تقریباً 4200 میگاواٹ زائد ہوگی۔
وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق ملک میں توانائی کے قلیل المدتی کئی منصوبے دسمبر میں مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد بجلی کی یومیہ پیداوار 20 ہزار 988 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، جبکہ طلب 16650 میگاواٹ رہے گی یوں 4200 میگاواٹ بجلی سرپلس ہو جائےگی۔