• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو: روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

افریقی ملک کانگو میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ،جہاں سڑک پر گاڑیاں اب روبوٹس کے اشاروں سے چلتی اور رکتی ہیں۔

افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے کئی شہروں میں انسان کی جگہ روبوٹس ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں۔

یہ کوئی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ ترقی پذیر ملک کانگو کا ایک منفرد روپ ہے جہاں ماہرین نے ٹریفک کنٹرول کر نے کاکام اب روبوٹ کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ روبوٹ ٹریفک پولیس آفیسرہونے کے ساتھ ٹریفک لائٹس کا پول بھی ہے جو اپنے مشینی بازوؤں پر نصب سرخ، سبز اور پیلی رنگ کی لائٹس جلا بجھا کر ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے۔

آٹھ فٹ لمبے اس روبوٹ کو بھی حقیقی پولیس مین کی طرح اس کے چہرے پر سیاہ چشمہ لگایا گیا ہے جواپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کی بدولت ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے۔

روبوٹ پولیس مین کی عمدہ پر فارمنس سے شہری بھی خوش ہیں جونہ تو رشوت لیتا ہے اور نہ ہی لڑائی جھگڑے کرتا ہے۔

تازہ ترین