• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطرمیں موجود امریکی کمپنیوں پر پابندی نہیں ہوگی،سعودی عرب

Arab Bloc Assures Us Companies Would Not Be Punished For Working In Qatar

قطر کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک کی طرف سے امریکا کو یقین دلایا گیا ہے کہ گروپ چار قطر کے ساتھ کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو گزند نہیں پہنچائے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر پر مشتمل چار ملکی اتحاد نے امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ قطر میں کام کرنے والی اپنی تجارتی کمپنیوں کے حوالے سے کسی پریشانی کا شکار نہ ہو۔

عرب ممالک قطر کے ساتھ معاہدے کرنے والی کسی امریکی کمپنی کو سزا نہیں دیں گے۔ قطر میں کام کرنے والی امریکی اور دوسری غیر ملکی فرموں کو اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا بھرپور موقع دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومتی حلقوں میں بھی قطر میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا ،تاہم امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ پر چار عرب ممالک کی پابندیاں امریکی کمپنیوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔یورپی یونین کی جانب سے بھی اسی حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

یورپی یونین اور متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی بات چیت میں قطر میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کو آزادانہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

تازہ ترین