• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی عدم توازن ،امریکہ فیصلہ سازی میں جلد ی نہ کرے، چین

Trade Imbalance Us Should Not Hurry In Decision Making China

چین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے تجارتی عدم توازن کی تحقیقات اگر امریکی تجارتی نمائندے کی قیادت میں کی گئیں تو یہ چین اور امریکہ کوتجارتی جنگ کی جانب لے جائیں گی،اور یہ تحقیقات امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں زہر گھولنے کے مترادف ہوں گی۔

چین نے تجارتی عدم توازن کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے امریکہ کو کہا کہ فیصلہ سازی میں جلد بازی نہ کی جائے۔امریکی روزنامہ دی گلوبل پولیٹیکو نے چینی ریاستی ذرائع ابلاغ کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے تجارتی عدم توازن کی تحقیقات اگر امریکی تجارتی نمائندے کی قیادت میں کی گئیں تو یہ چین اور امریکہ کو تجارتی جنگ کی جانب لے جائیں گی۔

چین نے تجارتی عدم توازن کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے امریکہ کو کہا ہے کہ فیصلہ سازی میں جلد بازی نہ کی جائے۔ان تحقیقات کی بدولت امریکہ تجارتی ٹیرف اس حد تک بڑھانا چاہتا ہے کہ یہ دونوں ممالک کو تجارتی جنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔

رپورٹ کےمطابق چینی ریاستی ذرائع لکھتے ہیں کہ چین میں ٹرمپ کے بیانات کے حوالے سے مختلف خدشات پائے جاتے ہیں جیسا کہ امریکی صدر نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے مسئلہ پرکچھ نہیںکر رہا ہے۔

ٹرمپ نے 29جولائی کو ٹویٹر پر لکھاکہ ہمارے بیوقوف حکمرانوں نے ماضی میں ان کو تجارت میں ایک لاکھ بلین ڈالر بنانے کی اجازت دی لیکن ابھی تک چین نے شمالی کوریا کےحوالے سے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے صرف زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین