• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Hindu Community Will Celebrate Konunda Today

ہندو ویلفیئر پنچایت پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر پارومل پریمی نے ڈگری میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو برادری آج کانوڑا کا تہوار منائے گی ۔

پارومل پریمی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہندو برادری نے 14 اگست کو جشن آزادی پاکستان کے ساتھ ساتھ اپنا مذہبی تہوار تھدڑی منایا۔

تھدڑی تہوار کے مطابق اس دن گھروں میں چولھا نہیں جلایا جاتا جبکہ رات کا پکا ہوا ٹھنڈا کھانا اور مٹھائیاں تناول کی جاتی ہیں اور اس کے اگلے دن کانوڑا کا تہوار منایا جاتا ہے۔

اس تہوار سے متعلق ہندو برادری کا ماننا ہے کہ کانوڑا کا تہوار ہر سال ساون کی چاند کی 8 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ہندو برادری اس دن شری کرشنا کی مورتی بناتی پھر جلوس کی صورت میں اس مورتی کو پانی کے نظر کرتی ہے۔

ہندو برادری کےعقیدے کےمطابق اس دن ان کے بھگوان شری کرشنا کا جنم ہوتا ہے۔شر ی کرشنا برائی کے مقابلے میں اچھائی کی علامت ہے اور ان کے مطابق ان کا جنم ہر سال ہوتا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ جب ظلم اور برائی بڑھ جاتی ہے تو شری کرشنا کا جنم ہوتا ہے۔ ہندوں کے عقیدے کے مطابق کانوڑا کے دن بارش ضرور ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اس دن بادل برس کر شری کرشنا کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

تازہ ترین