• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
I Should Now Call Mohammad Farah British Athlete

برطانوی ایتھلیٹ مو فرح نے کہا ہے اب انھیں ’’محمد‘‘ پکارا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا کیریئر شروع کرنا ہے جس کے لئے اب شناخت بھی نئی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب میراتھن ریس کی جانب جانا چاہتے ہیں۔34 سالہ ایتھلیٹ 24اگست کو زیورچ میں ہونے والی پانچ ہزار میٹر کی آخری دوڑ کے بعد میراتھن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

محمد فرح کا کہنا تھا کہ مو فرح میرا برانڈ نام تھا جسے استعمال کرنے کی ضرورت اب نہیں۔ خیال رہے کہ محمد فرح کی ٹریک سے رخصتی مایوس کن رہی، وہ پانچ ہزار میٹر ریس میں دوسرے نمبر پر آئے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا کام پورا ہو گیا۔ اب میرا نام محمد ہے۔ خیال رہے کہ فرح پر ڈوپنگ کے الزامات بھی لگے ہیں لیکن وہ اور ان کے کوچ البرٹو سلیزر ڈوپنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

مو فرح نے عالمی سطح پر دس طلائی اور دو نقرئی تمغے جیتے ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین