• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرالیون میں شدید بارشیں، تودے گرنے سے 300 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے بعد تودے گرنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں 60 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح دارالحکومت فری ٹاؤن کے پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔

بین الاقوامی ادارےریڈ کراس کے مطابق کم از کم 205 لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں جبکہ3000 لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔

اس حادثے میں کم از کم 100 عمارتیں ڈوب گئی اور کئی تباہ ہو گئی ۔

دارالحکومت لیون کے اطراف کے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیچڑ اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ جس وقت لینڈ سلائیڈ ہوئی اس وقت افراد سو رہے تھے۔

سیرالیون کے نائب صدر وکٹر فوح کے مطابق کیچڑ کے اندر مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین