• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chinas Industrial Performance Increase

چین کی صنعتی شعبے کی کارکردگی میں جولائی میں 6.4فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں یہ اضافہ 7.6فیصد تھا ۔چین کی صنعت ملکی معیشت کو ریونیو فراہم کرنیوالی اہم صنعت ہے۔

اس میں اضافہ چینی معیشت میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، ماہانہ بنیادوں پر صنعتی پیداوار کا جولائی میں اضافہ گذشتہ ماہ کی بدولت 0.41فیصد زیادہ رہا ۔

قومی ادارہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے زیر کنٹرول یا غیر ملکی سرمائے سے کام کرنیوالی صنعتوں میں اضافہ گذشتہ ماہ 6.7فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

سال کے پہلے سات ماہ کے دوران صنعتی پیداوار میں 6.60فیصد کے حساب سے توسیع ہوئی جبکہ سا ل کے چھ ماہ کے دوران پیداوار میں یہ اضافہ 6.9فیصد تھا.

و ہ صنعتیں جو قومی خزانے میں ریونیو جمع کراتی ہیں انہیں ویلیو ایڈڈ صنعتیں کہا جاتا ہے ،اسی سے ملکی معیشت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین