• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز ، ایک لاکھ بوگن ویلیاکے پھولوں سے تیار کردہ قالین

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 1975ء سے چلی آرہی منفرد روایت کے تحت21ویں بار ایک لاکھ بوگن ویلیا کے پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ۔

گرینڈ پلیس اسکوائر پر عام عوام کے لئے کھولا گیا پھولوں کا یہ منفرد شاہکارتقریباً خاص اقسام کے بوگن ویلیا پھولوں ،سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

رنگ برنگے پھولوں کا یہ قالین تیار کرنے میں کاشتکاروں کو کئی گھنٹے کا وقت لگا ۔

فلاور فیسٹیول کے موقع پر تیار کیے گئے پھولوں سے سجے اس قالین کی نمائش 4روز تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچ رہی ہے۔

 

تازہ ترین