• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں اب قابل تجدید اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع پر کام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں شمسی توانائی گو کہ مہنگا ذریعہ ہے تاہم ماحول دوست اور نہایت فائدہ مند ہے۔

حال ہی میں ماہرین نے شمسی توانائی کے ایسے پینل بنائے ہیں جو سورج مکھی کے پھول کی طرح سورج کا تعاقب کریں گے اور اس سے روشنی حاصل کر کے توانائی پیدا کریں گے۔

اسمارٹ فلاور نامی یہ پینل عام شمسی پینلوں سے 40 فیصد زیادہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ پینل خود بخود کھلنے اور بند ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سورج نکلتے ہی یہ کھل کر پھیل جاتے ہیں اور دن بھر سورج کی حرکت کے ساتھ ساتھ گردش کرتے ہیں۔ سورج ڈھلتے ہی یہ خود کار طریقے سے بند ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح بادلوں، تیز ہوا یا بارش کے وقت بھی یہ خود ہی بند ہوجاتے ہیں۔

اس شمسی پھول کا خیال قدرتی پھولوں سے اخذ کیا گیا ہے۔ پھول بھی سورج سے توانائی حاصل کر کے اپنی غذا بناتے ہیں جسے فوٹو سینتھسس کا عمل کہا جاتا ہے۔

یہ شمسی پھول فی الحال تجرباتی مراحل میں ہے اور بہت جلد اسے عام افراد کے لیے پیش کیاجائے گا۔

 

تازہ ترین